پاکستانی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ کا پریمیئر، ریڈ کارپٹ کا اہتمام

کراچی: علی ظفر کی پاکستان میں پہلی پروڈیوس کی گئی فلم طیفا ان ٹربل کا رنگارنگ پریمیئر اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام نیو پلیکس سینما ڈیفنس میں کیا گیا۔
“طیفا ان ٹربل” کی پریمیئر تقریب میں علی ظفر ، مایا علی، فیصل قریشی ، جاوید شیخ، محمود اسلم، اسما ، ہدایتکار احسن رحیم ،ہمایوں سعید، نادیہ حسین ، ثروت گیلانی، فیروز خان، نومی انصاری ، ہدایتکار وجاہت رئوف ، عدنان شاہ ٹیپو، گلوکار دانیال علی ،یاسر شکیل ، عاشق احمد، ندیم مانڈوی والا، شیخ امجد رشید و دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا تھا پاکستانی سینما انڈسٹری کو طیفا ان ٹربل جیسی فلموں کی ضرورت ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں بھی اس جیسی فلموں کی تیاری اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ فلم پاکستانی سینما کے فروغ میں اپنا کردا ر ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا ملک میں ٹیلنٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں