پرانے ٹی وی سیٹس سے بنی گھر کی بیرونی دیوار

ہنوئی: ویتنام کے جزیرے ہون تھام کے ایک گھر کی بیرونی دیوار پرانے ٹی وی سیٹس سے بنائی گئی ہے۔
کیتھوڈ رے ٹیوب ٹی وی سیٹس کی دیوار والے اس گھر کی تصاویر ایک سیاح نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد سیاح جوق در جوق علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اور کئی افراد اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں، ایک شخص کا کہنا تھا کہ اگر کسی بچے نے ٹی وی کی سکرین کو توڑ دیا تو شیشے اس کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں