چارسدہ: گھریلو تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ:خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ فریقین آپس میں رشتے دار ہیں، پولیس نے زخمی ہونے والے دونوں افراد اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں گھریلو تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تنازع پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق سے میاں بیوی قلندر شاہ اور گل روخ زوجہ قلندر شاہ جبکہ دوسرے فریق سے 3 بھائی اور ایک خاتون صابر شاہ، احمد شاہ، انور شاہ اور عاقیلہ شامل ہیں۔ فریقین آپس میں ماموں زاد بھائی ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 60سالہ جیلانی خان اور راہگیر بچہ فواد بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں