12

باکس آفس پر فلم "دی میگ" کا راج، "مشن امپاسبل" دوسرے نمبر پر

لاہور: باکس آفس پر اس ہفتے “دی میگ” نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، “مشن امپاسبل” دوسرے جبکہ “کرسٹوفر رابن” تیسرے نمبر پر رہی۔
فلمی دنیا پر اس ہفتے خونخوار شارک کا راج رہا، ہالی ووڈ فلم “دی میگ” نے 44 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کما کر میدان مار لیا۔ 20 ملین ڈالر کا بزنس کر کے “مشن امپاسبل: فال آوٹ” ایک قدم پیچھے ہٹ گئی اور دوسرے نمبر پر رہی۔ “کرسٹوفر رابن” 12 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں