اسلام آباد: خاتون کے مبینہ قتل کا معاملہ، 4 افراد گرفتار

اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں رہائشی فلیٹس سے خاتون کے گر کر جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا، پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں رہائشی فلیٹس سے گر کر خاتون کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، خاتون کی شناخت ثناء گیلانی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا اصل نام ثمن اعجاز اور تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔ ثمن اسلام آباد میں رابعہ آفریدی عرف حنا کے پاس رہائش پزیر تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق ثمن کو خداداد ہائیٹس کے فلیٹ سے قتل کر کے نیچے پھینک دیا گیا۔
پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں