سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد: سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد، سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ولی عہد کی زیر نگرانی سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مؤثر مہم چلائی گئی۔ درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن ہے، ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید قریب اور مستحکم کیا جائے گا۔ عنقریب دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں