42

کرشمہ کپور کی 6 سال بعد اسکرین پر واپسی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 6 سال بعد چھوٹی اسکرین سے واپسی کررہی ہیں۔ کرشمہ کپور 6 برس قبل فلم’’ڈینجرس عشق‘‘میں نظر آئی تھیں۔
ماضی کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور گزشتہ کئی برسوں سے پردے سے دور ہیں وہ آخری بار 2012 میں فلم ’’ڈینجرزعشق‘‘میں نظر آئی تھیں تاہم اب 6 برس بعد وہ چھوٹی اسکرین سے واپسی کررہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور پروڈیوسر ایکتا کپور کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔
ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور نے چھوٹی اسکرین پر واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماں کی ذمہ داری ادا کرکے بہت خوش ہیں اورطویل عرصے سے اداکاری کے متعلق سوچ بھی نہیں رہی تھی ہاں جب تک کہ میرے پاس کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں آجاتا جس کی کہانی میرے دل کو چھوجاتی اور اب میرا انتظار ختم ہوا۔
کرشمہ کپور نے ویب سیریز کی کہانی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال وہ کہانی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہیں گی لیکن یہ ویب سیریز جلد ہی ریلیز ہوگی اور مداحوں کو بے حد پسند آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں