سوشل میدیا پر ٹھنڈا پانی گرانے کے بعد منہ کے بل گرنے کا چیلنج مقبول

ماسکو: سوشل میڈیا پر آئے دن عجیب و غریب رجحانات اور چیلنجز جاری رہتے ہیں۔ پہلے یہ رجحان خود پر ٹھنڈے پانی سے بھری بالٹی الٹانے کے ’’بکٹ چیلنج‘‘ سے شروع ہوا تھا لیکن اب روسی مالداروں نے منہ کے بل گرنے کا ایک نیا چیلنج تخلیق کرلیا ہے۔
روس میں شروع ہونیوالے اس چیلنج میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی لگژری کشتیوں، مہنگی کاروں اور ذاتی طیاروں کی سیڑھیوں پر اس طرح لیٹے نظر آتے ہیں کہ گویا وہ لڑکھڑاتے ہوئے اوندھے منہ گرے ہوں۔ یہ تصاویر ’’فالنگ سٹارز چیلنج ‘‘کے ہیش ٹیگ سے پوسٹ کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شروع ہونیوالے اس انوکھے چیلنج میں روسی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں