عثمان بزدار کون ہیں؟

لاہور: پنجاب کی پگ سردار عثمان بزدار کے سر سجنے کو تیار ہے، پی پی 286تونسہ سے کامیاب کھلاڑی عثمان بزدار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
سردار عثمان بزدارپنجاب کے دور دراز علاقے تونسے سے پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور پہلی ہی باری میں صوبے کے سب سے بڑے عہدے کے لیے نامزد ہو گئے۔ سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا۔27 ہزار 27 ووٹ لے کر آزاد امیدوار خواجہ محمد نظام المحمود کو شکست دی۔
دوہزار تیرہ میں عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سے شکست کھائی۔ 2018 میں عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا حصہ بن گئے۔
عثمان بزدار 2002 سے 2008 تک مسلم لیگ ق کا حصہ رہے، وہ مشرف دور میں تونسہ کے تحصیل ناظم بھی رہے۔ انہوں نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کر رکھا ہے۔ عثمان بزدار کے والد بھی تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں