مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں: حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلی پنجاب کیلئے ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہ ہے کہ آج بھی مسلم لیگ(ن) عددی لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شیر کا ٹکٹ لینے والوں پر دباؤ ڈالا گیا، یہ کیسا میچ تھا جس میں ایک کپتان آزادپھر رہا تھا دوسرا جیل میں بند تھا۔ مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں.
پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کےانتخابات جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے، دنیا میں ہرجگہ جمہوریت ہی کامیابی کی علامت ہے، اسی کی خاطر لیڈرسولی پرچڑھے۔ حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیںْ
انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں، یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا، ہرطرف دھاندلی کے نعرے ہیں، 21 ارب خرچ کرکے آرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی ٹھپ ہو گیا۔ آج تک دستخط شدہ فارم 45 نہیں ملے، ہرسیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے۔ ابھی توشروعات ہے جب بھید کھلیں گےتوبات بہت دورتک جائےگی، مطالبہ کرتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں