پشاور میں خواجہ سرا کا بہیمانہ قتل، ملزمان لاش لے جاتے گرفتار، مقدمہ درج

پشاور: باڑہ گیٹ پشاور میں خواجہ سرا کا بہیمانہ قتل، فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔ لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے لے جاتے ہوئے دونوں ملزمان گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پشاور کے علاقے باڑہ گیٹ میں 2 افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا ناصر عرف نازو کو قتل کردیا۔ ملزمان نے نازو کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جن کو ملزمان شاپنگ بیگ میں ڈال کر چنگ چی رکشے میں محفوظ مقام کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاش کے ٹکڑے تین شاپنگ بیگوں میں ڈالے گئے تھے۔ ملزمان کی تحویل سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ۔پولیس کے مطابق محمد فاروق اور صداقت نے خواجہ سرا کو دیگر افراد سے تعلقات کے شبہہ میں قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں