'اقتدار آنی جانی چیز، اللہ نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمے داری ڈالی ہے'

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کا کہنا ہے اقتدارکی کرسی آنی جانی چیز ہے، اللہ نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمے داری ڈالی ہے، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ہے، عمران خان کا مقصد صحت، تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے، انشااللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کل بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ میں رہیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ کو بنگلہ نمبر ایک کہا جاتا ہے، بنگلہ نمبر ایک اس سے قبل وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ تھی۔
وزیراعظم کی رہائشگاہ 4 کنال پر مشتمل ہے جس کے آگے اور پیچھے لان ہے وزیراعظم کی رہائشگاہ میں 5 بیڈ رومز، ایک ڈرائننگ اور ایک ڈائننگ ہے۔ رہائشگاہ میں فرنیچر وزیراعظم کی پرانی رہائشگاہ سے منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی رہائشگاہ میں فرنیچر اور رنگ و روغن کا کام آج مکمل ہو جائے گا، ملٹری سیکرٹری وزیراعظم کے سیکرٹری کے بنگلے میں منتقل ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں