عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن، ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

لاہور: عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن ہے، ملک بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے عید بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کیلئے ہلے گلے کا پروگرام بھی بنا رکھا ہے, کسی نے پارکوں کا رخ کرنے کا پلان بنا لیا تو کسی نے دریا کنارے کشتی کی سیر کا. جو کل مہمان بنے تھے، وہ آج میزبان بنیں گے، چٹ پٹے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع ہو گی اور شام کو بار بی کیو کی محفلیں سجیں گی۔
بڑی عید کا آج دوسرا دن ہے، صبح ہوتے ہی سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا، کسی نے گائے گرائی تو کسی نے بکرے اور اونٹ کی قربانی کی۔ اہم ترین فریضے سے فراغت کے بعد لوگوں نے تفریح گاہوں کا پلان بنا لیا۔ بچے بڑے سب مل کر عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے، سیروتفریح ہو گی، کوئی پارک جائے گا تو کوئی دریا اور سمندر کنارے انجوائے کرے گا اور تو اور فلموں کے شائقین نے سینما گھروں کا رخ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔
جو کل مہمان بنے تھے، وہ آج میزبان بنیں گے۔ چٹ پٹے کھانوں سے تواضع ہو گی، خوب دسترخوان سجیں گے۔ گھرو٘ں میں پیٹ پوجا کے بعد شام کو بار بی کیو کی محفلیں سجیں گی، کوئی گھر پر تو کوئی دوستوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کرے گا، ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں پر بھی شہری ہلہ بولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں