36

عیدالاضحی پر 3 پشتوفلمیں نمائش کیلئے پیش

پشاور: عید الضحی کے موقع پر اس بار پشاور کے سنیماٗ گھروں میں پشتو کی تین فلمیں ریلیز کی گیئں ہیں۔ شائقین نے فلمیں دیکھنےکے لئے سنیماٗ گھروں کا رخ کر لیا۔
عید الضحی کے موقع پر پشاور کے سنیماٗ گھروں میں پشتو کی 3 فلمیں ریلیز کی گیئں ہیں۔ ریلز ہونے والے فلموں میں دہ گندہ گیرو گندہ گیر، رقیبانوں لہ درشن ،بد عملو بدعملہ شامل ہیں۔
فلموں میں پشتوکے نامور اداکار ارباز خان کی دو، شاہد خان کی ایک اور عجب گل بھی ایک فلم میں جلوہ گر ہو ئے ہیں۔ عید الضحی کے پہلے روز ہی شائقین کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کر لیا ہے، شائقین بھی 34 فلموں کی نمائش پر خوش ہیں، دوسری جانب فلمساز بھی فلموں کی کامیابی سے کافی پُر اُمید نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں