فنکار کو فلم ٹی وی کی کیٹیگری میں تقسیم کرنا نامناسب ہے، سجل علی

لاہور: اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔ تمام شعبوں کا اپنا مزاج اورلطف ہے،جوفنکار اپنے کام کودلچسپی کے ساتھ انجام دیتا ہے، وہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے
نجی ٹی کو دئیے گئے انٹرویو میں معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکار کسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔
سجل علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا اوراس کے ساتھ ٹی وی پرایکٹنگ کے علاوہ فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ تمام شعبوں کا اپنا مزاج اورلطف ہے۔ جوفنکاراپنے کام کودلچسپی کے ساتھ انجام دیتا ہے، وہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔
موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموں کو ہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں