سلمان خان کی بہت بڑی پرستار ہوں: سنی لیون

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ جب بھی سلمان خان سے ملی تو ان سے ان کے کسرتی بازو دبانے کی خواہش کا اظہار کرونگی کیونکہ میں ان کی بہت بڑی فین ہوں۔
ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون سے کئی دیگر معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھے گئے، شاہ رخ خان کے نام پر انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ کہ میں شاہ رخ سے مل کر کیا کروں گی اور کیا کہوں گی لیکن جب بھی اْن سے ملوں گی تو مجھے شرم آ جائیگی۔ ٹام کروز کے نام پر سنی لیون نے جذباتی انداز میں کہا میں ٹام کو دیکھ کر اْن کی مشہور فلم ٹاپ گن کا رومانوی سین کرنے کی درخواست کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں