38

فلم 'دا زویا فیکٹر' میں سنجے کپور اور سونم باپ، بیٹی کا کردار نبھائیں گے

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے کپور فلم ’’دا زویا فیکٹر‘‘ میں سونم کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سنجے کپور کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایک معیاری فلم کی پیشکش کے انتظار میں تھے اور جب نیویارک میں تھے تو انہیں فلم ’’دا زویا فیکٹر ‘‘ کے پروڈیوسر نے فلم کے سلسلے میں فون کیا بعد ازاں فلم کے ہدایتکار ابھیشک شرما نے بھی فون کیا اور ان کیساتھ فلم کی کہانی اور کردار کے حوالے سے بات چیت کی جو مجھے بہترین لگی۔ فلم کی کہانی انوجا چوہان کے ناول ’’دا زویا فیکٹر ‘‘ پر مبنی ہے، فلم آئندہ سال 5 اپریل کو ریلیز کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں