پشاور: معمولی تکرار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے انقلاب روڈ موسیٰ زئی میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ انقلاب کے علاقے موسیٰ زئی میں ہمسائیوں نے معمولی تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہستپال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں