ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر لائیں گے، غلام سرور خان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پٹرولیم بھی اِن ایکشن، تمام اداروں اور کمپنیوں سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا اعلان، کہتے ہیں کہ ڈیزل عام آدمی کا فیول ہے، اس کی قیمت پٹرول کے برابر لائیں گے، ٹیکس عالمی معیار کے مطابق ہو گا۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایل این جی کے تمام معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں گے، کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر لائی جائے گی تا کہ عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے، اس کے علاوہ ملکی سطح پر بھی تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کی جائے گی۔
وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، امید ہے ایران کی جانب سےعالمی عدالت جانے کی نوبت نہیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں