شعیب شیخ کو جعلی ڈگری کیس میں جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت پیش نہیں کیا گیا، جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے قریبی ساتھی کی ڈنمارک فرار ہونے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی، نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے جیل وارنٹ جاری ہونے پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مقامی عدالت نے سزا سنائی تھی جس پر شعیب شیخ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ ملزمان نے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ سزا کے خلاف اپیل سے پہلے ملزمان کا سرینڈر لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں