امریکا نے چینی باشندے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا

واشنگٹن: امریکی حکام نے چینی باشندے کو امریکی انجینئرز اور سائنسدانوں کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
چین اور امریکا کے معاملات میں مزید تناؤ، امریکی حکام نے چینی باشندے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 27 سالہ جی چاؤ کو شکاگو سے حراست میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق جی چاؤ نے امریکا میں موجود کچھ چینی افراد کی بھی جاسوسی کی تاہم چینی باشندے نے الزامات کی تردید کی ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات تجارت کے معاملات پر پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں