وزیراعظم ہاؤس کی پہلی بھینس 3 لاکھ 85 ہزار میں فروخت

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، جن میں سے 2 بھینسیں نیلام ہو گئیں۔
وزیراعظم ہاؤس کی پہلی بھینس 3 لاکھ 85 ہزار روپے میں فروخت ہوئی، بھینس خریدنے والا سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرستار نکلا، خریدار قلب عباس کا کہنا ہے بھینس کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نشانی سمجھ کر خریدا۔ وزیراعظم ہاؤس کی دوسری بھینس 3 لاکھ جبکہ تیسری بھینس 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں