11

آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

کراچی: آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال کے باعث شرح سود میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آئندہ دو ماہ کے لئے نئی زری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ، گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالر کی بڑھتی قدر کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں 0.5 سے ایک فیصد تک کا اضافہ کرسکتا ہے، اس حوالے سے دنیا نیوز نے ایک سروے بھی کیا جس میں 23 ماہر معاشیات اور مالیاتی اداروں کے مختلف افراد سے رابطہ کیا کیا، 13 ماہرین شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کررہے ہیں جبکہ 9 ماہرین کے مطابق شرح سود 1 فیصد بڑھ سکتا ہے، صرف ایک معاشی تجزیہ کار کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں۔
اس وقت مرکزی بینک کا شرح سود ساڑے 7 فیصد ہے اور جنوری سے اب تک 1.25 فیصد شرح سود میں اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں