خرگوش نے پنجرے میں قید بی مانو کو آزادی دلا دی

دوستی ہر رنگ، نسل و تفریق سے آزاد جذبہ ہے، یقین نہیں آتا تو خرگوش اور بی مانو کی دوستی کو ہی دیکھ لیں جو ہر پَل ایک دوسرے کی مدد کو تیار رہتے ہیں۔
جب مالک نے بی مانو کو شرارت کرنے پر ایک چھوٹے سے پنجرے میں بند کیا تو خرگوش اپنی دوست کی مدد کرنے پہنچ گیا اور پنجرے کے گرد گڑھا کھودنا شروع کر دیا جبکہ بلی بھی اس دوران اپنا پنجہ گڑھے سے باہر نکال کر خوگوش کی ہمت بڑھاتی رہی۔
مہارت سے مٹی ہٹاتے ہوئے خرگوش نے اتنا گہرا گڑھا بنا لیا کہ بی مانو با آسانی پنجرے سے باہر نکل آئی اور پھر اپنے دوست کی مدد پرشکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں