25

مصری نوجوان کی برطانوی دو شیزہ کے ساتھ زیرآب شادی

مصری نوجوان محمد اور اس کی منگیتر صوفیا نے بحراحمر میں دھب کے علاقے میں سمندر میں اپنی شادی منعقد کی۔
شادی جیسے سماجی ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے لوگ عجیب وغریب طریقے اختیار کرتے ہیں۔ کوئی اس موقع پر فضاء کی بلندیوں سے کود کر شادی کو یادگار بناتا ہے اور کوئی سمندر کی تہہ میں اتر کر انفرادیت حاصل کرتا ہے۔
مصر کے ایک نوجوان اور برطانوی دو شیزہ نے اپنی شادی یاد گار بنانے کے لیے سمندر میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ مصری نوجوان محمد اور اس کی منگیتر صوفیا نے بحراحمر میں دھب کے علاقے میں سمندر میں اپنی شادی منعقد کی۔ عروسی جوڑا اور ان کا نکاح خواں غوطہ خوری کا لباس اور سانس لینے کے لیے آکسیجن سیلنڈر کے ساتھ پانی میں اترے، جہاں پانی میں تیرتےہوئے شوہر نے لڑکی کو انگوٹھی پہنائی۔

خیال رہے کہ زیرآب شادی کی تقریب کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے بعض واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل محمد الدیب اور نورھان عمروابو جریشہ نے اسی علاقے میں زیرآب شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں