کراچی :فیشن ویک میں ماڈلز ، ٹی وی سٹارز کی شرکت

کراچی میں جاری فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز فیشن ڈیزائنرز نے ونٹر فیسٹیو سیزن کے لیے تیار کردہ اپنی منفرد کلیکشن پیش کی جسے ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی سٹارز نے پیش کیا۔
ایسٹرن ، ویسٹرن اور فیوژن فیشن کے نت نئے انداز دکھاتا فیشن پاکستان ویک دوسرے روز بھی اپنی رنگینیاں بکھیرتا رہا۔
ڈیزائنرز نے اپنی منفرد فیشن کلیکشن لانچ کی، فلم اور ٹی وی سٹارز نے بھی بطور شو سٹاپرز ریمپ پر واک کی، ماڈلز کی جیولری، میک اپ اور ہیئر سٹائلز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں