23

خاتون کمانڈو کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غنڈہ گردی کی انتہا، اسلام آباد پولیس کی کمانڈو کو اغواء کر کے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون اہلکار کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے تفتیش کے لیے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
شہراقتدار میں قانون کی رکھوالی مجرموں کے ستم کا شکار، ایف آئی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی سکواڈ کی لیڈی کانسٹیبل کو ہفتہ کی رات ڈیوٹی سے واپسی پر 2 نامعلوم افراد بے ہوش کرکے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لیڈی کانسٹیبل کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لیڈی پولیس اہلکار کے والد کی درخواست پر تھانہ کورال میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیڈی کانسٹیبل کو علاج کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں