22

پنجاب حکومت کی قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دیدی ہے، وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیرِ صدارت اجلاس قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دیدی گئی ہے۔ قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقتور مافیا سے شروع کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ آپریشن میں ہر صورت کامیاب ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں، ہم کارروائی کریں گے۔ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ واگزار کرائی گئی اراضی کو زیرِ استعمال لانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔
عبدالعلیم خان اس ناسور کا خاتمہ عوام کے اپنے مفاد میں ہے۔ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں