فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے دوسرے سپیل کی شوٹنگ کیلئے یونٹ ترکی پہنچ گیا

کراچی: ہدایتکار و پروڈیوسر عاصم رضا کی زیر تکمیل فلم ’’ پرے ہٹ لو ‘‘ کے دوسرے سپیل کی شوٹنک کیلئے یونٹ ترکی پہنچ گیا ۔

مذکورہ فلم کا پہلا سپیل گزشتہ دنوں شمالی علاقہ جات میں مکمل کیا گیا۔ اب فلم کا دوسرا سپیل ترکی میں شوٹ کیا جار ہا ہے جس میں مایاعلی، علی احمد بٹ، شہر یار منور، زارا نور عباس و دیگر فنکاروں کاکام فلمایا جائے گا جبکہ ان فنکاروں نے ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ کا شیڈول نئے سرے سے ترتیب دیدیا ہے تاکہ فلم شوٹنگ کے دوران دیگر پراجیکٹس کا حرج نہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں