38

شہبازشریف کا حوالات میں پہلا دن، گھرسے ناشتے سمیت ضروری سامان بھجوایا گیا

لاہور: شہبازشریف کا حوالات میں پہلا دن، سابق وزیراعلٰی کے گھر سے ناشتہ نیب آفس پہنچا، چہل قدمی کیلئے سیل سے باہر نکالا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیلئے گھر سے نیب آفس میں ناشتہ بھجوایا گیا، ناشتے کے ساتھ کپڑے اور دیگر ضروری سامان بھی شامل تھا۔ گھر سے بھیجے گئے ناشتے کو چیک کرنے کے بعد شہبازشریف تک پہنچایا گیا جس میں ابلے ہوئے انڈے، چائے اور سینڈوچ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو دن میں ایک بار سیل سے باہر چہل قدمی کیلئے نکالا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں