22

الیکشن کمیشن آئی جی پنجاب کی تقرری معطل کرنیکا نوٹیفکیشن واپس لے: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

لاہور: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب کے تبادلے کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم چیلنج کر دیا، تقرر و تبادلے پر پابندی صرف ضمنی انتخاب والے حلقوں تک محدود قرار دیدیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا تھا، تقرر و تبادلے پر پابندی صرف ضمنی انتخاب والے حلقوں تک محدود ہے، اس کا اطلاق آئی جی پولیس کے تبادلے پر نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن آئی جی پنجاب کی تقرری معطل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی سمیت 3 ستمبر کے بعد ہونے والے تمام تقرر وتبادلے معطل کرتے ہوئے دو روز میں متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واضح احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا ؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں