41

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں اپنی بیٹی کو نئی مندوب مقرر کرنے پر غور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں نئی مندوب مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایوانکا سلامتی کونسل میں ڈائنامائٹ ثابت ہوں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلے کی جگہ اپنی بیٹی کو نئی مندوب بنانے پر غور شروع کر دیا، ان کا کہنا ہےکہ ایوانکا سلامتی کونسل میں ڈائنامائٹ ثابت ہوں گی۔ اگر ایسا ہوا توان پر اقربا پروری کے الزامات کی بوچھاڑ ہونے لگے گی۔

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر ایوانکا نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریوں سے خوش ہیں اور سلامتی کونسل کے لیے مندوب کی دوڑ میں شامل نہیں۔ ایوانکا اور ان کے شوہر جریڈ کشنر وائٹ ہاؤس میں بغیر تنخواہ مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نےاُن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں