نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز

اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیا، قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کم آمدنی والے افراد کو سستے گھر فراہم کریں گے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے بلا تاخیر اقدامات شر وع کرنے کی ہدایت کر دی، پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے کل لاہور میں اجلاس طلب کرلیا۔
We have launched our most ambitious, landmark housing policy of building 5mn homes in 5 yrs. InshaAllah this will provide affordable houses for our less privileged strata of society, plus 6mn jobs, create demand in 40 industries directly involved in house building & attract FDI.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 11, 2018
پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے لئے فیصل آباد شہر کا انتخاب کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے پر فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصل آباد میں گھروں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، وزارت ہاؤسنگ، متعلقہ محکموں، فیصل آباد کے انتظامی افسران کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔