راولپنڈی: 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف چوری کا مقدمہ درج

راولپنڈی میں خواجہ سرا کے فلیٹ سے رقم چوری کا مقدمہ دو پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کر لیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹائون میں خواجہ سرا لیلیٰ علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نیو ٹاؤن پولیس نے اس کے فلیٹ پر جاری سالگرہ کی تقریب میں چھاپہ مارا اور تمام افراد کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی جس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل عزت شاہ اور کانسٹیبل آصف دوبارہ فلیٹ پہنچے اور الماری میں رکھے ساڑھے سات لاکھ روپے چوری کر لی۔

ڈی ایس پی نیو ٹائون کی انکوائری میں بھی دونوں پولیس اہلکاروں پر چوری کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں