فرانس: شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 13 افراد ہلاک

پیرس: فرانس میں سال بھر کی بارش چند گھنٹوں میں برس پڑی، سیلاب سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلابی ریلے گھر، گاڑیاں اور راستے میں آنے والی ہر چیز بہا کر لے گئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

فرانس کے جنوبی علاقوں میں بارش اور سیلاب نے تباہ مچا دی۔ سیلابی ریلے گھروں اور گاڑیوں سمیت ہر چیز بہا کر لے گئے۔ سینکڑوں ملی میٹر بارش سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ دریاؤں نے رخ بدلا تو کئی رہائشی علاقے بھی زیر آب آگئے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں