جامشور میں 2 ٹریلر ٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی:جامشور میں موٹر وے ایم نائن پر 2 ٹریلر ٹکرا گئے، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمی اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سپر المدینہ ہوٹل کے قریب موٹر وے ایم نائن پر کھڑے ٹریلر سے دوسرا تیز رفتار ٹریلر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد افتخار احمد، مدثر اور ایک نامعلوم جاں بحق ہوگئے جبکہ اکبر اور ارشاد زخمی ہوگئے جن کو موٹروے پولیس ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لیاقت میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹریلر کے ڈرائیور اکبر کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں