دسمبر کے آخر تک آئی ایم ایف سے قرض منظوری کی توقع ہے: اسد عمر

کراچی: اسد عمر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہترکرنا ہے، دسمبر کے آخر تک آئی ایم ایف سے قرض منظوری کی توقع ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سٹاک ایکسچینج کے بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹاک ایکس چینج کیلئے بہتر اقدام کرنے ہوں گے، بہترین نتائج کیلئے محنت جاری رکھنی چاہیے، رئیل اسٹیٹ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کی طرز پر سسٹم میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے، مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے اوور ریگولیٹ نہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس فروری 2019 تک کی ادائیگیوں کے ذخائر موجود ہیں، ہمارے منشور میں ایز آف ڈوئیگ بزنس شامل ہے، پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کر دیا ہے، معیشت کو بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں