این اے 247 اور پی ایس 111 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

کراچی: این اے 247 اور پی ایس 111 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی کامیاب، پتنگ بھی کٹ گئی اور تیر کا نشانہ بھی چوک گیا۔

این اے 247 میں آفتاب صدیقی 32456 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، ایم کیو ایم کے صادق افتخار 13985 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے قیصر خان نظامانی 13012 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 111 میں شہزاد قریشی بھی کامیاب ہوگئے، انہوں نے ساڑھے 11658 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی کے فیاض پیرزادہ 4961 ووٹ کیساتھ دوسرے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر جہانزیب 2076 کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں