لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا مقدمہ، ٹیکسی ڈرائیور کی ضمانت منظور

کراچی: مقامی عدالت نے لڑکی کو ہراساں اور مبینہ طور پر اغوا کرنے کے مقدمے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی 10 ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو صدر تھانہ پولیس نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم 55 سالہ ذوالفقار علی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

پولیس کے مطابق ہفتے کے روز آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے مبینہ اغوا کی کوشش پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے شارع فیصل پر چھلانگ لگا دی تھی۔

متاثرہ لڑکی 24 سالہ حریم میڈیکل کی طالبہ ہے۔ حریم نے گلشن اقبال بیت المکرم سے ڈیفنس جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ڈرائیور نے اس الزام کو رد کیا اور کہا ہے کہ حریم نے خود اسے کہا کہ وہ عسکری چلے جس پر اس نے گاڑی کا روٹ تبدیل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں