ڈیرہ غازی خان: دو بسوں میں تصادم سے 7 مسافر ہلاک، متعدد زخمی

ڈیرہ غازی خان: بسوں کے درمیان یہ حادثہ ملتان روڈ سرور والی کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے ملتان روڈ سرور والی کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 7 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ اندوہناک حادثہ ڈرائیوروں کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کمشنر ڈی جی خان نے حادثے کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز، ادویات اور بلڈ کی کوئی کمی نہیں ہے، زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں