22

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد

نیو یارک: امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے نیویار ک میں واقع گھر سے بم برآمد ہوا ہے جس کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیاہے۔ بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن گھر میں موجود نہیں تھے۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم آمد ہونے کے بعد سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نیویارک کے نواحی علاقے میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا ہے جب کہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بم سابق صدرکے گھر آنے والی ڈاک سے برآمد ہوا ہے۔

بم برآمدگی کی اطلاع پر سیکورٹی اہلکار اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور گھر کی مزید تلاشی کا عمل جاری ہے۔ فوری طور پر بم کی ساکھ کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں