مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، سری نگر کے نواح میں بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، مزید 2 نوجوانوں کی شہادت کے بعد 10 دنوں میں شہدا کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

بھارتی فورسز مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کا خون مسلسل بہا رہی ہیں، سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوانوں کو شہید کیا۔ فورسز کی کاروائی کے بعد کشمیریوں نے بھارت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

بھارتی انتظامیہ نے سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس، اسکول اور کالج بھی بند کر دیئے۔ گذشتہ روز بھارتی پولیس نے سری نگر کے لال چوک میں دھرنا دینے پر حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فارق اور یاسین ملک کو حراست میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں