سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد بند کرنے کا حکم دے دیا

کراچی: سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی چینلز پر بھارتی اور غیر ملکی مواد نشر ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کوئی ہمارا ڈیم بند کرا رہا ہے، تو کیا ہم ان کے چینلز بند نہیں کروا سکتے، سپریم کورٹ نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلمیں، ڈرامے اور آڈیو وڈیو مواد دکھانے کی اجازت دیتے ہوئے اس حوالے سے پیمرا کا جاری کردہ سرکلر کالعدم قرار دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں