فیصل آباد: سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں پولیس سوشل میڈیا ڈانز کے خلاف متحرک ہو گئی، سوشل میڈیا پر فائرنگ اور جدید اسلحہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے دھر لیا۔

جھنگ بازار کے علاقہ شیخ کالونی کے رہائشی نوجوان حسن کو پولیس نے حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار نوجوان نے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر فائرنگ اور اسلحے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کررکھی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ گرفتار نوجوان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں