20

اسرائیلی طیاروں کی بمباری، تین فلسطینی بچے شہید

غزہ: اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں بمباری کر کے تین فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا، شہدا کی عمریں بارہ سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے بمباری جنوبی غزہ کےعلاقے میں کی۔ فلسطینی حکام کے مطابق تین شہید بچوں کی عمریں بارہ سے چودہ برس کے درمیان ہیں۔

شہدا کی لاشیں خان یونس کےعلاقے میں ملیں۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ تینوں بچے غزہ سرحد پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو بھی احتجاج کے دوران پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں