وزیراعظم عمران خان کی آج چین روانگی، کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چین کے چار روزہ دورہ پرروانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ خزانہ، خارجہ ، اطلاعات، ریلوے کے وزرا اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ہونگے۔

بیجنگ پہنچنے پر نائب چینی وزیر خارجہ استقبال کرینگے۔ گریٹ ہال میں استقبالیہ تقریب ہوگی جہاں چین کے وزیر اعظم استقبال کرینگے۔ پاک چین وزرائے اعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ چینی ہم منصب وزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں ضیافت بھی دیں گے۔

وزیراعظم کی چین کے صدرشی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی انفراسٹرکچربینک کے صدر، چین کی اہم کاروباری شخصیات، آئی ایم ایف کے صدر بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم چار نومبر کو شنگھائی روانہ ہوں گے اور شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شریک ہوں گے۔ ایکسپوکے دوران وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرینگے۔

شنگھائی میں وزیراعظم کی ویت نامی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوگی۔ پانچ نومبر کو وزیراعظم عمران خان وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران پاکستان تین سو ٹیرف لائنز پر یک طرفہ رعایت کا مطالبہ کریگا۔ دونوں ممالک کے درمیان جون 2019 تک آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں