ٹی ٹونٹی میچ: پاکستان جیت گیا، نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ قومی ٹیم نے کیویز کھلاڑیوں کو جیت کیلئے 149 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن مہمان ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے مونرو کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں