9

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، بھتہ خور سمیت 21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں بھتہ خور، منشیات فروش سمیت سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کلری کے علاقے سے لیاری گینگ وار کے بھتہ خورکو گرفتار کیا گیا جبکہ بغدادی، کھارادر، گڈاپ، گلبرگ، سعود آباد اور سائٹ ایریا سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

گڈاپ کے علاقے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان، ماڈل کالونی اور سائٹ ایریا سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں