وزیراعظم اپنے رویے اور لہجے کو تبدیل کریں، سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری قوم کو امتحان اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، وزیراعظم ایک ذمہ دار فرد ہونے کا ثبوت دیں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ذمہ دار فرد ہونے کا ثبوت دیں، عمران خان اب پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پوری قوم کو امتحان اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، آسیہ رہائی کے فیصلے پر ایک لارجر بنچ تشکیل دے کر مقدمہ کو دوبارہ سنا جائے اور جب تک مقدمہ کا فیصلہ نہیں ہوتا، آسیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسیہ رہائی پر مغرب خوش اور برطانوی وزیراعظم اپنی قوم کو مبارکبادیں دے رہی ہیں، حضور ﷺ سے عشق و محبت کے اظہار سے حکومتی دھمکیاں ہمیں روک نہیں سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں