مس ارتھ کا تاج ویتنام کی حسینہ نے جیت لیا

لاہور: مس ارتھ 2018 کا تاج ویتنام کی حسینہ نے اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس ارتھ 2018 کا ٹائٹل ویتنام کی فونگ کنہ نگیون نامی 23 سالہ حسینہ نے جیت لیا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سجے مقابلہ حسن میں دنیا بھر سے حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔

یاد رہے مس ارتھ کا مقابلہ ماحولیاتی آگہی اور زمین و انسانیت کو درپیش خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک سے 86 ماڈلز نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں